خیبر پختونخوا: انتخابات کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار کی تعیناتی کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019
پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کریں گے — اے پی پی/فائل فوٹو
پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کریں گے — اے پی پی/فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور پشاور کے حسن خیل ریجن میں ہونے والے انتخبات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 4 ہزار 7 سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: قبائلی اضلاع میں انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں میں فوج تعینات ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر اور حسن خیل کے 3 سو 69 پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار 7سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کریں گے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبر ضلع کے 3 سو 42 پولنگ اسٹیشنز میں 3 ہزار 7 سو 92 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ حسن خیل کے 27 پولنگ اسٹیشنز میں 9 سو 42 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں