سلمان خان’دبنگ 3‘ میں خود سے 30 برس کم عمر لڑکی سے رومانس کریں گے

16 جولائ 2019
سائی دبنگ ہیرو سے 30 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انڈیا ٹی وی
سائی دبنگ ہیرو سے 30 سال چھوٹی ہیں—فوٹو: انڈیا ٹی وی

سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹںگ میں مصروف ہیں اور وہ اس فلم کی شوٹنگ کے سیٹ سے مختلف مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

سلمان خان کی یہ فلم تین سال قبل بننا تھی، تاہم اس میں تاخیر ہوتی گئی اور بالآخر اب اس کی شوٹنگ شروع کردی گئی اور امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا۔

’دبنگ تھری‘ کے حوالے سے جہاں پہلے اطلاعات تھیں کہ سوناکشی سنہا کی جگہ کسی نئی ہیروئن کا کاسٹ کیا جائے گا، وہیں یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ممکنہ طور پر فلم میں سنی لیونی کو بھی کاسٹ کیا جائے۔

تاہم بعد ازاں فلم کی ٹیم نے ’چلبل پانڈے‘ کے رومانس کے لیے ’رجو‘ یعنی سوناکشی سنہا کو ہی کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم میں ایک اور اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جو سلمان خان سے عمر میں کم سے کم 30 برس چھوٹی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بھی فلم میں دبنگ ہیرو سے رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

’ممبئی مرر‘ کے مطابق دبنگ تھری میں کو سیریز کا پری کوئل بنایا جا رہا ہے، یعنی اس فلم کی کہانی سلمان خان کی ’دبنگ سیریز‘ کی ابتدائی زندگی سے شروع ہوگی۔

فلم میں سوناکشی سنہا بھی ہوں گی—اسکرین شاٹ
فلم میں سوناکشی سنہا بھی ہوں گی—اسکرین شاٹ

فلم میں دکھایا جائے گا کہ سلمان خان ’دبنگ‘ میں کیسے رابن ہڈ ٹائپ پولیس انسپکٹر ’چلبل پانڈے‘ بنے اور پھر کیسے وہ ’دبنگ 2‘ میں مزید مشہور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ’دبنگ تھری‘ میں سلمان خان کے زمانہ طالب علمی کو بھی دکھایا جائے گا اور انہوں نے کالج کے زمانے میں کس لڑکی سے محبت کی یہ بھی دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چلبل پانڈے اور رجو کے رومانس میں تیسری خاتون کون؟

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے کالج کے زمانے کی گرل فرینڈ کا کردار معروف اداکار مہیش منجریکر کی چھوٹی بیٹی سائی ادا کریں گی۔

سائی عمر میں سلمان خان سے کم سے کم 30 برس کم عمر ہیں اور ان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

سائی فلم میں سلمان خان کی کالج کی گرل فرینڈ بنیں گی—فوٹو: دکن کیرونیکل
سائی فلم میں سلمان خان کی کالج کی گرل فرینڈ بنیں گی—فوٹو: دکن کیرونیکل

رپورٹ کے مطابق سائی سے قبل سلمان خان کی گرل فرینڈ کے لیے اداکارہ کی بڑی بہن کو منتخب کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تو ’سائی‘ کو کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’سائی‘ کے والد ’دبنگ تھری‘ میں سوناکشی سنہا یعنی سلمان خان اہلیہ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ سائی کا کردار اگرچہ مختصر نہیں ہوگا، تاہم ان کا کردار مرکزی بھی نہیں ہوگا اور ان کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

سائی کے والد مہیش منجریکر فلم میں سوناکشی کے والد بنیں گے—فوٹو: فیس بک
سائی کے والد مہیش منجریکر فلم میں سوناکشی کے والد بنیں گے—فوٹو: فیس بک

رپورٹ کے مطابق فلم میں سائی سے کالج کے زمانے میں محبت کرنے کے بعد سلمان خان کی پیشہ ورانہ زندگی دکھائی جائے گی اور دکھایا جائے گا کس طرح وہ پولیس انسپکٹر بننے کے بعد سوناکشی سنہا یعنی رجو کی ذلفوں کے اسیر بنے۔

فلم میں ارباز خان دبنگ ہیرو کے بھائی کا کردار ادا کریں گے جب کہ ڈمپل کپاڈیا سلمان خان کی والدہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ ماہی گل ممکنہ طور پر ارباز خان کی اہلیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی، کیوں کہ پہلی دونوں فلموں میں انہوں نے ہی ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں