مریم نواز کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019
مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا—بشکریہ : فیس بک
مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا—بشکریہ : فیس بک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں وہ شریک ہوں جو ‘آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان’ میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی جس کا مقصد صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے انصاف کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا نواز شریف کیلئے جیل میں 'لائف سیونگ یونٹ' بنانے کا مطالبہ

مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کوسزا دینے کے لیے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔

مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہر پاکستانی ایک آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں جینے کی خواہش رکھتا ہے۔

مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ فیصل آباد میں 21 جولائی کو ریلی سے خطاب کریں گی۔

اس سے قبل 7 جولائی کو منڈی بھاالدین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

مریم نواز نے ریلی میں شریک کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ساتھ مل کر ‘گھرواپس جاو’ کا نعرہ لگائیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز میثاق معیشت کی مخالف، حکومتی کوشش کو مذاق قرار دے دیا

جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ کو جیل میں قید رکھنا اب جرم ہے۔ مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سزا شدید دباو کا نتیجہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں