'گیم آف تھرونز' کا ایمی ایوارڈز کی 32 نامزدگیاں حاصل کرنے کا ریکارڈ

18 جولائ 2019
رواں سال ریلیز ہونے والے سیزن کو سب سے زیادہ ایوارڈز کی نامزدگیاں ملی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
رواں سال ریلیز ہونے والے سیزن کو سب سے زیادہ ایوارڈز کی نامزدگیاں ملی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سب سے مقبول ایوارڈ ایمی نے اپنی نامزدگیوں کا اعلان کردیا جس میں ایچ بی او کی کامیاب سیریز 'گیم آف تھرونز' نے ریکارڈ توڑ نامزدگیاں اپنے نام کرلی۔

ایچ بی او سیریز 'گیم آف تھرونز' کے 8ویں سیزن نے ایمی ایوارڈز میں 32 ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے قبل 1994 کی سیریز 'ٹوٹل ایکلپس' نے 27 ایمی ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایمی ایوارڈ ’گیم آف تھرونز‘ کے نام

یاد رہے کہ گیم آف تھرونز کے ماضی میں ریلیز ہوئے سیزنز کو اس سے قبل 3 بہترین سیریز کے ایمی ایوارڈ مل چکے ہیں اور اگر اس بار بھی اسے ایمی ایوارڈ ملا تو یہ 'ہل اسٹریٹ بلوز'، 'ایل اے لاز'، 'دی ویسٹ ونگ' اور 'میڈ مین' جیسے کامیاب ڈراموں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

اس سال کی نامزدگیوں کو ماضی کی نامزدگیوں سے جوڑا جائے تو اب تک شو کے نام 161 نامزدگیاں ہوچکی ہیں اور یہ بھی ایک بڑا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ

اس سال ایمی ایوارڈز میں گیم آف تھرونز کو بہترین سیریز، اداکارہ، اداکار، ہدایت کار اور دیگر کئی تکنیکی ایوارڈز کے لیے نوازا گیا۔

71ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب رواں سال ستمبر منعقد ہوگی، جس کی نشریات 22 ستمبر کو فاکس چینل پر دکھائی جائے گی۔

شو کے میزبان کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں