علی نور نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کردیا

20 جولائ 2019
علی نور نے اپنے کامیاب گانے کا نیا ورژن پیش کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
علی نور نے اپنے کامیاب گانے کا نیا ورژن پیش کردیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی گلوکار علی نور گزشتہ ماہ کافی بیمار تھے تاہم چند روز قبل انہوں نے خود مداحوں کو اپنی خیریت بتاتے ہوئے شکریہ ادا کیا، جبلہ اس دوران ایک نیا سرپرائز دینے کا بھی اعلا کیا تھا۔

رواں ماہ کے آغاز میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ علی نور جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہوچکے ہیں، تاہم ان کے بھائی نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے وہ علی نور پہلے سے بہتر ہورہے ہیں۔

بعدازاں علی نور نے خود بھی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکار علی نور مداحوں کے شکرگزار

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ جلد مداحوں کے ساتھ کچھ شیئر کرنے والے ہیں جسے دیکھ کر انہیں ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں گی۔

اور آخر کار گلوکار نے مداحوں کو وہ سرپرائز دے دیا۔

علی نور نے 2003 میں سامنے آنے والا اپنا کامیاب گانا 'منوا رے' ایک نئے انداز میں پھر سے ریلیز کردیا، جو انتا ہی شاندار لگ رہا ہے جتنا پہلا گانا تھا۔

اس گانے کی شروعات میں ہی بتادیا گیا کہ 'اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے موسیقی کے آلات کی ضروری نہیں'۔

اس گانے کی ایک دلچسپ بات یہی ہے کہ بیگ راؤنڈ میں سنا جانے والا میوزک کسی انسٹرومنٹ سے نہیں دیا گیا بلکہ یہ علی نور کی خود کی آواز ہے۔

یہ گانا اسٹرپسلز اسٹیریو کی جانب سے اس کے دوسرے سیزن میں پیش کیا گیا جسے گانے کے ساتھ ساتھ علی نور نے خود ہی تیار کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں