دبئی: بھارتی کامیڈین اداکاری کرتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے فوت

22 جولائ 2019
شائقین اس کی موت کو ڈرامے کا حصہ سمجھ کر لطف اندوز ہوتے رہے، دوست
—بشکریہ فیس بک
شائقین اس کی موت کو ڈرامے کا حصہ سمجھ کر لطف اندوز ہوتے رہے، دوست —بشکریہ فیس بک

دبئی میں بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اداکار دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا جبکہ شائقین ان کی موت کا نظارہ اداکاری سمجھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

دی ہندوستان میں شائع رپورٹ کے مطابق 36 سالہ منجوناتھ نیڈو دبئی میں شائقین کی بڑی تعداد کے سامنے اسٹینڈاپ کامیڈی کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے انزائٹی (ذہنی پریشانی) کا ذکر کیا اور اسٹیج کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 'مشہور شخصیات کی نقل اتارنے پر دھمکی نہیں دھمکیاں ملی'

رپورٹ کے مطابق چند منٹ بعد ہی ان کو دل کا دورہ پڑا اور دم توڑ گئے۔

اس ضمن میں کامیڈین کے دوست میکڈاد دوہادوالا نے بتایا کہ وہ اس دن کا آخری اداکاری تھی، منجو ناتھ نیڈو شائقین کو اپنی کہانیاں کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں بکھر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور اہلخانہ کے بارے میں بات کررہا تھا اور اس نے اپنے ساتھ والے انزائٹی کے مسائل پر بات کی اور اس دوران انزائٹی کا دورہ پڑا اور چند منٹ بعد ہی وہ دم توڑ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے تو لوگ اس کی موت کو ڈرامے کا حصہ سمجھ کر لطف اندوز ہوتے رہے کیونکہ وہ انزائٹی کے بارے میں بھی بات کررہا تھا ۔

مزیدپڑھیں: کیا پاکستانی میڈیا اپنی قبر خود کھود رہا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ’طبی عملہ میرے دوست نہیں بچاسکا‘۔

رواں برس اپریل میں برطانیہ کے اسٹینڈ اپ کامیڈین اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے عین اس لمحے ہوئی جب وہ ایک اسٹیج ڈرامے کے دوران ہارٹ اٹیک سے متعلق اداکاری کر رہے تھے۔

برطانیہ کے 60 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین لین کاگنیٹو اسٹیج براہ راست اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ آرام سے اسٹیج پر بیٹھ گئے اور انہوں نے اپنی بانہیں پیچھے کی جانب پھیلا کر آنکھیں بند کرلیں۔

لین کاگنیٹو کے اس عمل کو ناظرین نے ڈرامے کی سین سمجھا اور انتہائی خاموشی اور غور سے انہیں دیکھتے رہے۔ لین کاگنیٹو جب چند منٹ تک یوں ہی لیٹے رہے تو ان کے ساتھی اداکاروں نے اسٹیج پر آکر انہیں اٹھایا اور انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں