وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات
23 جولائ 2019
وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی پیش کش کی۔
دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی تجدید کے حوالے سے کوششوں کا حصہ ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں