ملائیشیا کے بادشاہ نے کم عمر بیوی کو طلاق کیوں دی، حقائق سامنے آگئے

24 جولائ 2019
سلطان محمد اپنی اہلیہ سے 23 سال بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سلطان محمد اپنی اہلیہ سے 23 سال بڑے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ملائیشیا کے سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم نے شادی کے محض ایک سال بعد اپنی کم عمر اہلیہ کو طلاق دے دی۔

رپورٹس کے مطابق سلطان محمد پنجم نے خود سے 23 برس کم عمر روسی نژاد اہلیہ ریحانا کو شادی کے ایک سال بعد اور بچے کی پیدائش کے کچھ ہی ہفتوں بعد طلاق دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلطان محمد پنجم نے روسی نژاد دوشیزہ سے گزشتہ برس شادی کرنے کے بعد بادشاہت کو چھوڑا تھا۔

روسی نژاد دوشیزہ نے بادشاہ سلطان محمد پنجم سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا اور وہ ان کے ساتھ انتہائی خوش زندگی گزار رہی تھیں اور رواں برس مئی میں ہی جوڑے کا ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بچے کی پیدائش کے کچھ ہی ہفتوں بعد دونوں میں طلاق ہوجانے پر دنیا حیران رہ گئی تھی۔

اگرچہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم یہ رپورٹس نہیں تھیں کہ ان دونوں میں طلاق کی وجوہات کیا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوشیزہ سے شادی کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ تخت سے دستبردار

تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں میں ممکنہ طور پر بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہی طلاق ہوئی، کیوں کہ سلطان محمد پنجم سمجھتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کا ہاں پیدا ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہے۔

شادی کے لیے روسی دوشیزہ نے اسلام قبول کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کے لیے روسی دوشیزہ نے اسلام قبول کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

آسٹریلوی نشریاتی ادارے ’نیوز ڈاٹ کام‘ نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر سلطان محمد پنجم اور روسی دوشیزہ کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے ہاں پیدا ہونے والا نوزائدہ بچہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اپنی اہلیہ کے ہاں بچے کے پہلے ہی ہفتے دعویٰ کیا کہ وہ اس بچے کے اصل والد نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خود سے کم عمر اہلیہ کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو اپنا حقیقی بچہ تسلیم نہ کرنے کے باعث ہی دونوں میں اختلافات ہوئے اور نوبت طلاق تک آ پہنچی۔

روسی دوشیزہ سے شادی کے بعد سلطان محمد نے بادشاہت چھوڑی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
روسی دوشیزہ سے شادی کے بعد سلطان محمد نے بادشاہت چھوڑی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں سلطان محمد پنجم کے وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ملائیشین میڈیا کو مختصرا بتایا کہ اس بات کے واضح ثبوت نہیں ہیں کہ بادشاہ ہی بچے کے حقیقی والد ہیں۔

مزید پڑھیں: کم عمر دوشیزہ کیلئے بادشاہت چھوڑنے والے بادشاہ نے حسینہ کو طلاق دیدی

سلطان محمد پنجم کے وکیل نے مزید گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم بادشاہ کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں اور باتوں سے گریز کریں اور ان کے نجی معاملات کا خیال رکھا جائے۔

تاہم دوسری جانب سلطان محمد پنجم کی روسی نژاد اہلیہ نے کہا ہے کہ انہیں تاحال طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں طلاق کے دستاویزات ملے ہیں۔

روسی دوشیزہ بادشاہ کے ساتھ رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
روسی دوشیزہ بادشاہ کے ساتھ رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹس کے مطابق سلطان محمد پنجم کی اہلیہ اس وقت ماسکو میں موجود ہیں اور ان دونوں کے درمیان 22 جون کو اسلامی طریقہ کار کے تحت طلاق ہوگئی تھی، جسے بعد ازاں دستاویزی شکل دینے کے لیے سنگاپور کی عدالت میں کیس کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سنگاپور کی عدالت نے یکم جولائی کو سلطان محمد پنجم اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی منطوری دے دی تھی۔

تاہم سلطان محمد پنجم اور ان کی اہلیہ نے واضح طور پر طلاق ہوجانے کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد روشی دوشیزہ نے ماسکو نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بچے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روسی نژاد دوشیزہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر کا نام استعمال نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے طلاق کے معاملے پر کوئی بات کی، تاہم انہوں نے ملائیشین میڈیا کو بتایا کہ ان کی طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں طلاق کے دستاویزات ملے ہیں۔

سلطان محمد پنجم کی اہلیہ مس ماسکو رہ چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سلطان محمد پنجم کی اہلیہ مس ماسکو رہ چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Babu Jul 25, 2019 12:45pm
Go for DNA test of the child and know for certain if he is the father or not, divorcing otherwise will be bad for the new born.
EjAz ahmeD Jul 25, 2019 06:25pm
Availability of DNA testing will separate water from Milk.