طالبان نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ مانگا، نیکٹا

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2019
ملک ریاض کو دی جانے والی دھمکیوں پر نیکٹا نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی—فائل فوٹو: رائٹرز
ملک ریاض کو دی جانے والی دھمکیوں پر نیکٹا نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی—فائل فوٹو: رائٹرز

راولپنڈی؛ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو دی جانے والے دھمکیوں پر حکومت پنجاب اور سندھ کو موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اطلاعات ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے نے ملک ریاض سے ایک کروڑ ڈالر بھتہ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’ملک ریاض سے کہیں اس ملک سے لیا گیا کچھ واپس بھی کردیں‘

ذرائع کے مطابق ملک ریاض کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امورِ مالیات کے سربراہ کی جانب سے ای میل کی گئی تھی جس میں ان سے بھتہ مانگا گیا تھا، جس کے بارے میں نیکٹا نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

مذکورہ ای میل میں اس بینک اکاؤنٹ کا نمبر بھی درج تھا جس میں رقم جمع کروانی تھی جبکہ ذرائع کے مطابق ای میل میں ملک ریاض کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ’ملک ریاض سے 1000ارب زیادہ نہیں مانگا تھا،میرے سامنے وہ عام آدمی ہیں‘

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، سندھ اور پنجاب کے پولیس سربراہان اور کمشنر اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں سے متعلق موثر اقدامات کریں۔


یہ خبر 26 جولائی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں