'ہیر مان جا' کا ٹائٹل سانگ متاثر کرنے میں ناکام

27 جولائ 2019
فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'ہیر مان جا' کا نیا گانا ریلیز ہوگیا جو شائقین کو متاثر کرنے میں اتنا کامیاب نہیں ہوپایا جتنا فلم سے توقع کی جارہی ہے۔

گانے کے آغاز سے ہی نہ تو گلوکاری بہت زیادہ متاثر کرپائی نہ ہی میوزک اتنا شاندار سنائی دیا۔

یہ بھی دیکھیں: 'ہیر مان جا' کا نیا گانا ریلیز

گانے کی ویڈیو میں فلم کی مرکزی اداکارہ حریم فاروق، علی رحمٰن اور فیضان شیخ نے پرفارم کیا، ویسے تو یہ فلم کا ٹائٹل سانگ ہے تاہم اتنا متاثر کن ثابت نہیں ہوا جتنا ایک ٹائٹل سانگ کو ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور عارف لاکھانی کے ساتھ اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

فلم کے حوالے سے علی رحمٰن خان نے بتایا تھا کہ وہ فلم میں کبیر نامی لڑکے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جسے خود پر بہت یقین ہوتا ہے اور وہ ہر اس چیز کو حاصل کرنا چاہتا ہے جو اسے پسند آ جاتی ہے۔

جبکہ حریم فاروق نے ڈان کو بتایا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: ’ہیر مان جا‘ ٹوئسٹ سے بھرپور رومانوی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ ان کا کردار رومانوی ہوگا جس کا نام ’ہیر‘ ہوگا جو ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہوتی ہیں۔

’ہیر مان جا‘ کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں