اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی کے دواعلیٰ افسران غبن کے الزام میں گرفتار

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019
ملزمان لوگوں سے بل کے واجبات وصول کرتے اور بینک کی جعلی اسٹیمپ لگاتے تھے، ایف آی اے—  فوٹو/ٹوئٹر
ملزمان لوگوں سے بل کے واجبات وصول کرتے اور بینک کی جعلی اسٹیمپ لگاتے تھے، ایف آی اے— فوٹو/ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی کے الزام میں دو اعلیٰ افسران کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے انسداد کرپشن ونگ نے ائیسکو میں غبن کے الزام میں کمپنی کے دو اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کو بھی گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی محکموں میں 58 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انکوائری کمیٹی کی عبوری رپورٹ کے مطابق زیر حراست افسران نے جولائی 2018 سے جون 2019 کے عرصے میں 20 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار روپے کی خطیر رقم کا غبن کیا۔

بیان کے مطابق ایف آئی اے نے ائیسکو کے کمرشل اسسٹنٹ خالد محمود اور اکاونٹ اسسٹنٹ محمد رفیق کو گرفتار کرلیا۔

اس ضمن میں دعویٰ کیا گیا کہ افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا اور لوگوں سے بجلی کے جعلی بل ائیسکو کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق زیرحراست ملزمان لوگوں سے بل کے واجبات وصول کرتے اور بینک کی جعلی اسٹیمپ لگاتے تھے۔

مزیدپڑھیں: ’بے ضابطگیوں‘ کا الزام: سندھ کول مائننگ منصوبے کے سربراہ گرفتار

انسداد کرپشن ونگ نے مجموعی طور پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا جبکہ دو افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقدمے میں نامزد دیگر افسران میں آر او سب ڈویژن ٹیکسلا محمد نعیم اور آر او ٹینچ بھاٹہ گل خٹک شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے ائیسکو میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں