بلوچستان: مسافر کوچ کا پک اپ سے تصادم، 7 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 04 اگست 2019
گزشتہ ماہ کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر حادثے میں 6 مسافر جاں بحق ہوئے تھے—فائل/فوٹو:اسماعیل ساسولی
گزشتہ ماہ کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر حادثے میں 6 مسافر جاں بحق ہوئے تھے—فائل/فوٹو:اسماعیل ساسولی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ ہفتے کی شام کو پیش آنے والے حادثے میں ایک مسافر زخمی بھی ہوا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس کراچی جارہی تھی جو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں ایک پک اپ سے ٹکرا گئی۔

لیویز کا کہنا تھا کہ حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد لیویز اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے اہلکار جائے حادثہ پہنچے اور پک اپ سے لاشوں کو باہر نکالا۔

مزید پڑھیں:حب: مسافر کوچ اور وین میں تصام، 6 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور امدادی کام میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد کی۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں کوئٹہ-کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کا ابتدائی طور پر کہنا تھا کہ خدشہ ہے کوچ میں دیگر مسافر پھنسے ہو ئے ہیں، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد دیگر مسافروں تک پہنچنا ممکن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں