'ایک وقت تھا جب میں 30 برس کی نہیں ہونا چاہتی تھی'

52 سالہ اداکارہ کا شمار بہترین فنکاروں میں ہوتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
52 سالہ اداکارہ کا شمار بہترین فنکاروں میں ہوتا ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی نامور اداکارہ سلمیٰ ہائیک اپنی فلموں میں ہر انداز کا کردار نبھاچکی ہیں، پھر چاہے وہ کامیڈی ہو، رومانوی یا پھر منفی۔

جہاں اداکاراؤں کو بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے کیریئر کے ختم ہونے کا خوف رہتا ہے وہیں اپنی بہترین کارکردگی سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جگہ بنانے والی سلمیٰ ہائیک کا ماننا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر اب ان کے لیے پریشانی کا باعث نہیں۔

سلمیٰ ہائیک وہ پہلی اداکارہ تھیں جو 1998 میں مقبول فیشن میگزین ان اسٹائل کے کوور پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت یہ سوچ کر پریشان ہوتی تھی کہ کبھی وہ 30 سال کی ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: سلمیٰ ہائیک کا اداکاروں سے کم معاوضہ لینے کا مطالبہ

ہولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ان اسٹائل فیشن میگزین کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ '1998 میں 29 سال کی عمر میں میں نے اپنا پہلا ان اسٹائل کوور شوٹ کیا، میرے لیے یہ بےحد خاص ہے، مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت میں نہیں چاہتی تھی کہ میری عمر بڑھے اور میں 30 سال کی ہوں'۔

View this post on Instagram

#tbt

A post shared by Salma Hayek Pinault (@salmahayek) on

اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'امریکا میں اداکاراؤں کو کہا جاتا تھا کہ 30 سال کا ہونے پر ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، لیکن اب مجھے اس کی پروا نہیں، جب میں 40 کی اور پھر 50 برس کی ہوئی، مجھے کوئی فرق نہیں پڑا، میں بس خوش ہوں کہ میرا وہ کوور آج بھی موجود ہے، ایک وقت ایسا تھا جب مجھے اپنے لباس کی فکر نہیں تھی، اب ایسا نہیں ہوتا'۔

52 سالہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ 'آج اپنے کیریئر پر نظر ڈالتی ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ امریکا آنا ہی کتنا بڑا خطرہ تھا، پھر یہاں اداکارہ بننا، میں میکسیکو میں ہی رہ سکتی تھی'۔

View this post on Instagram

#metgala2019 @gucci @alessandro_michele

A post shared by Salma Hayek Pinault (@salmahayek) on

ان کے مطابق 'میرا خواب تھا کہ میں بڑی اداکارہ بنوں، مجھے زندگی میں ہمیشہ سے آگے بڑھنا تھا اور اس کے لیے میں نے بہت محنت کی'۔

یاد رہے کہ سلمیٰ ہائیک نے 1995 کی ہولی وڈ فلم 'ڈیسپراڈو' کے ساتھ ڈیبیو کیا، اس کے بعد یہ 'فران ڈسک ٹل ڈان' اور 'وائلڈ وائلڈ ویسٹ' جیسی فلمون کا حصہ بنی۔

سلمیٰ ہائیک کو مقبولیت اپنی 2002 کی فلم 'فریڈا سے ملی، جس میں انہوں نے ایک پینٹر کا کردار نبھایا تھا۔

اس فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا جبکہ سلمیٰ ہائیک کے کام کو بھی خوب سراہا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں