عید اور یوم آزادی کا جشن ڈولمین مال کے ساتھ منائیں

اپ ڈیٹ 12 اگست 2019
یہ تمام تقریبات کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری پر موجود ڈولمن مالز پر منعقد ہوں گی —۔
یہ تمام تقریبات کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری پر موجود ڈولمن مالز پر منعقد ہوں گی —۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں موجود ڈولمین مال ہمیشہ ہی ایسے ایونٹس منعقد کرتا آرہا ہے جس سے حب الوطنی کا جذبہ فوری طور پر ابھر کر سامنے آجائے۔

اس سال بھی عید اور یوم آزادی کے موقع پر ڈولمین مال میں بہت کچھ خاص کیا جارہا ہے:

عید کے لیے تیار ہوں

اس بار یوم آزادی اور عید الاضحیٰ کا جشن ایک ہی موقع پر منایا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈولمین مال میں موجود ہمارے پسندیدہ برانڈز خریداری کے لیے شاندار ڈسکاؤنٹس اور خصوصی ڈیلز کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

خواتین کے لیے عید کے موقع پر مہندی لگوانے کی سہولت بھی کراچی کے تینوں ڈولمین مالز میں موجود ہے جبکہ آخری موقع پر کی جانے والی خریداری کے لیے ڈولمین بازار بھی لگایا گیا ہے۔

عید اور آزادی کے انعامات

مال میں کسی بھی دکان پر 5 ہزار روپے خرچ کرنے یا کار فور پر 10 ہزار روپے خرچ کرنے کے بعد آپ کو میگا انعامات جیتنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

ڈولمن مالز میں عید اور آزادی کی تقریبات اور گرینڈ جشن کا آغاز 10 اگست سے ہوگا۔

ان ایونٹس کا اختتام 17 اگست کو ایک اور بڑی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں عید اور آزادی انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جہاں یہ دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع سب کو ملے گا۔

کیا عید اور یوم آزادی کے لیے آپ کا لباس تیار ہے؟

عید کے ملبوسات اور یوم آزادی کے لیے سبز جوڑے مال میں پورے ہفتے دستیاب رہیں گے۔

مال میں آنے والے افراد کو یہاں لگی اسکرینز پر لائیو آنے کا موقع بھی ملے گا، جبکہ IBeamGreen# پر تصاویر بھی بھیجی جاسکتی ہیں جو بعدازاں مال کے میگزین اور میڈیا پیچز پر نمایاں ہوں گی۔

اس کے علاوہ مال کے واٹس ایپ نمبر: 1362111- 332 92+ پر پیغامات بھیجنے پر انعامات جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

عید اور یوم آزادی کا جشن

پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات بھی حاضرین کے لیے منعقد کی جائیں گی۔

جبکہ کراچی کے علاقوں کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری پر موجود ڈولمین مالز پر شاندار جشن ہوگا، جہاں اپنی تھیم بیم گرین (beam green) کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو پیش کیا جائے گا۔

میوزک کے ذریعے خراج تحسین اور پرفارمنسز

کلفٹن میں موجود ڈولمین مال پر نکسر کالج کے طلبہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ دیگر کئی اسکول کے طلبہ کی جانب سے شاندار پرفارمنسز طارق روڈ اور حیدری کے مالز میں پیش کی جائیں گی۔

ڈولمین مال نے 17 اگست کو جذبہ حب الوطنی کے تحت ناقابل فراموش ایونٹ منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں نامور سماجی شخصیات، بلاگرز کے ساتھ ارض پاک کی مختلف ثقافتوں کا جشن منایا جائے گا۔

پاکستان سے محبت کریں، پاکستان کو پروموٹ کریں

ڈولمین مال میں ان مقامی فنکاروں کے فن کو بھی سراہا جائے گا جو ٹرک آرٹ، روایتی ملبوسات اور مٹی کے برتن تیار کرنے کا ہُنر رکھتے ہیں۔

بچوں کے لیے فیس پینٹنگ اور دیگر سرگرمیاں بھی ہوں گی جبکہ مال آنے والے لوگ یہاں اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ اسٹالز کے سامنے تصاویر بنوا کر ان لمحات کو یادگار بناسکتے ہیں۔

اس لیے تمام دعوتوں سے فارغ ہوکر 14 اگست سے ڈولمین مالز کا رخ کریں تاکہ آپ بھی کلفٹن، طارق روڈ اور حیدری کے مالز پر ہونے والے اس شاندار جشن کا حصہ بن سکیں۔

یاد رکھنے کے لیے اہم تاریخیں

10 اگست: ڈولمین مال کلفٹن پر عید اور یوم آزادی کے جشن کی افتتاحی تقریب

14 اگست: ڈولمین مال طارق روڈ، حیدری اور کلفٹن پر یوم آزادی کا جشن

17 اگست: ڈولمین مال کلفٹن اور حیدری پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

18 اگست: ڈولمین مال طارق روڈ پر انعامات تقسیم کرنے کی تقریب


یہ مواد ہمارے اسپانسر ڈولمین مال کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں