چینی کھانا چھوڑ دیں

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019
طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔ فوٹو/ شٹراسٹاک
طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔ فوٹو/ شٹراسٹاک

چینی کی بات کی جائے تو لوگ اس کے بغیر کوئی بھی میٹھا پکوان بنانا ناممکن سمجھتے ہیں، یا پھر چائے پینے والے افراد چینی کے بغیر چائے تصور بھی نہیں کرسکتے۔

لیکن اگر آپ بڑھتے وزن اور خاص طور پر اپنی توند کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے چینی کھانا چھوڑ دیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ وزن بڑھ جانے کے بعد سب سے مشکل کام پیٹ کی اضافی چربی کو ہی کم کرنا ہوتا ہے لیکن اگر چینی سے دوری اختیار کرلی جائے تو ایسا کرنا ممکن ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: توند سے نجات کے 14 آسان طریقے

زیادہ میٹھے پکوان ذیابیطس ٹائپ ٹو اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کے ساتھ ساتھ توند کی چربی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں اور میٹھے مشروبات کا لگاتار استعمال بھی اس جسمانی بدنمائی کے لیے کافی ہے۔

چینی کی جگہ دار چینی کو استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے، دار چینی کا پاؤڈر تیار کرلیں اور پھر اسے بپت کم مقدار میں ان پکوانوں میں شامل کریں جن میں آپ چینی کھانا پسند کرتے۔

جیسے صبح چائے یا دلیہ میں ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی کو چھڑک کر استعمال کرلیں۔

یہ مصالحہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ معدے کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پاکر توند پر چند ہفتوں یا مہینوں میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں