نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

09 اگست 2019
ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کے باعث مجھے اور اہلخانہ کی جان کو خطرات لاحق ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل — فائل فوٹو / اے ایف پی
ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کے باعث مجھے اور اہلخانہ کی جان کو خطرات لاحق ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل — فائل فوٹو / اے ایف پی

اسلام آباد: نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پولیس نے سردار مظفر خان کی تحریری درخواست پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

مقدمے میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے اپنے بھائی کو دروازے تک چھوڑنے آیا، دروازے پر پہنچا تو نامعلوم افراد نے مجھ پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے وقت میرے دو بیٹے بھی میرے ہمراہ تھے۔

سردار مظفر خان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے، تاہم متعدد ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی طرف سے پیروی کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کے باعث مجھے اور اہلخانہ کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کو آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں