مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں خیمہ بستی آباد

اپ ڈیٹ 10 اگست 2019

سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں عازمین کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کردی گئی ہے۔

رواں سال دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں اور نماز فجر کے بعد سے عازمین کی منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

ہفتہ 9 ذی الحج کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہوگا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا، جس کے بعد عازمین نمازِ ظہر اور عصر ساتھ ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

عازمین سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشا ساتھ ادا کریں گے اور کھلے آسمان تلے صبح تک قیام کریں گے۔

10 ذی الحج کو عازمین مزدلفہ سے کنکریاں لے کر رمی کے لیے جمرات جائیں گے، شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد عازمین قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

واضح رہے کہ 9 ذی الحج کو مکہ مکرمہ میں نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب منعقد ہوگی۔

رواں سال تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک خطبے سنیں گے، پہلا خطبہ جمعہ کا، دوسرا خطبہ ہفتے کو مسجد نمرہ میں حج کا اور تیسرا خطبہ اتوار کو عیدالاضحٰی کا سنا جائے گا۔

منی میں عازمین کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کردی گئی — فوٹو: اے پی
منی میں عازمین کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کردی گئی — فوٹو: اے پی
رواں سال دنیا بھر سے  25 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں— فوٹو: اے پی
رواں سال دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں— فوٹو: اے پی
دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے — فوٹو: اے پی
دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے — فوٹو: اے پی
9 ذی الحج کو مکہ مکرمہ میں نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور تقریب منعقد ہوگی — فوٹو: اے پی
9 ذی الحج کو مکہ مکرمہ میں نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی پرنور تقریب منعقد ہوگی — فوٹو: اے پی
نماز فجر کے بعد سے عازمین کی منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری رہا— فوٹو: اے پی
نماز فجر کے بعد سے عازمین کی منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری رہا— فوٹو: اے پی
عازمین رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے— فوٹو: اے پی
عازمین رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے— فوٹو: اے پی
رواں سال تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک خطبے سنیں گے— فوٹو: رائٹرز
رواں سال تاریخ میں پہلی بار فرزندان اسلام مسلسل تین روز تک خطبے سنیں گے— فوٹو: رائٹرز
عازمین حج میں کرائسٹ چرچ حملوں میں متاثر خاندان بھی شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی
عازمین حج میں کرائسٹ چرچ حملوں میں متاثر خاندان بھی شامل ہیں — فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے حرمین ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے حرمین ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
حرمین ٹرین سروس عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے — فوٹو: اے ایف پی
حرمین ٹرین سروس عازمین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے — فوٹو: اے ایف پی