بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

اپ ڈیٹ 11 اگست 2019
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا نظام بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے — فوٹو: اے پی پی
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا نظام بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے — فوٹو: اے پی پی

لاہور: بھارت سے تازہ مون سون کے نظام کی پاکستان آمد پر ملک کے کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں دیکھنے میں آئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا نظام بھارت سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہفتے کی رات سے پیر کی رات تک جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے چند علاقوں میں بھی کہیں تیز اور کہیں طوفانی بارشیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش جاری، مختلف حادثات میں مزید 4 افراد جاں بحق

مالم جبہ میں 141 ملی میٹر، تخت بائی میں 59، سیدو شریف میں 53، بالا کوٹ میں 42، کاکل میں 32، اپر دیر میں 22، لوئر دیر میں 17، پتن میں 20، ڈی آئی خان میں 12، بنوں میں 6، پشاور اور چیرات میں 5، گریدوپتہ میں 48، مظفر آباد شہر میں 16 اور گردو نواح میں 38، راولا کوٹ میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں 37 ملی میٹر، لیہ میں 42، جھنگ، ڈی جی خان میں 28، راولپنڈی شمس آباد میں 19، راولپنڈی چکلالہ میں ایک ملی میٹر، گجرات میں 14، خانپور میں 13، اٹک میں 12، رحیم یار کان میں 11، ،مڈہ بہاؤالدین میں 10، سیالکوٹ میں 7، ملتان میں 4، جوہر آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، 3 افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات کے حیدر آباد، کراچی، شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں طوفانی بارشیں اور خیبر پختونخوا، سکھر، لاڑکانہ، مکران، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویژنز، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بارش سے حادثات، 8 افراد ہلاک

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں رات بھر ہونے والی بارش سے حادثات میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے متعدد اضلاع میں 6 ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

جمعے کی شام سے صوبے میں شروع ہونے والی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور راستے بند ہوگئے جبکہ کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے جس کی وجہ سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں