پوری قوم دکھ کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، سرفراز

12 اگست 2019
قومی ٹیم کے کپتان نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا— فائل فوٹو: ڈان
قومی ٹیم کے کپتان نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا— فائل فوٹو: ڈان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عیدالاضحیٰ پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرمسرت موقع پر غریبوں کو نہ بھولیں۔

عید کی نماز کے بعد اپنے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سرفراز احمد نے قوم کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید پر مستحق افراد کو نہ بھولیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دکھ کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے اور دعا کی کہ اللہ اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات عطا فرمائے۔

تبصرے (0) بند ہیں