اسمارٹ فونز میں بہترین کیمرے کے لیے مختلف کمپنیوں کے درمیان جنگ برسوں سے ہورہی ہے اور اب سام سنگ نے اس حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے 108 میگا پکسل اسمارٹ فون کیمرا سنسر متعارف کرایا ہے جو کہ ممکنہ طورپر بہت جلد شیاﺅمی کے ریڈمی سیریز کے کسی فون کا حصہ بنے گا۔

یہ 1/1.33 انچ آئیسکوسیل برائٹ ایچ ایم ایکس سنسر سام سنگ نے شیاﺅمی کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور اب چند بڑے اسمارٹ فون سنسرز میں سے ایک ہے۔

108 میگا پکسل سنسر ہونے کے باوجود میں اس حیران کن حد تک چھوٹے پکسلز ہوں گے یعنی بائی ڈیفالٹ یہ 4 پکسلز کی روشنی اکھٹا کرکے 28 میگاپکسل سنسر میں تبدیل کرے گا۔

تاہم صارف چاہے گا تو 108 میگا پکسل فوٹو بھی لے سکے گا مگر اس سنسر میں سام سنگ نے اسمارٹ آئی ایس او میکنزم دیا ہے جو خودکار طور پر لوئر ریزولوشن میں منتقل ہوجائیں گے۔

یہ سنسر 30 فریم فی سیکنڈ پر 6 کے ویڈیو بنانے میں بھی مدد دے گا جوکہ کسی اسمارٹ فون کیمرے کے لیے زبردست پیشرفت ہوگی۔

سام سنگ کو حالیہ مہینوں میں کم روشنی میں ناقص کارکردگی دکھانے والے کیمروں کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہوا جن کا موازنہ ہواوے پی 30 پرو اور دیگر ماڈلز سے کیا گیا، جن میں سونی کے تیار کردہ سنسر استعمال ہورہے ہیں۔

اس پر قابو پانے کے لیے سام سنگ نے چپ کا سائز بڑھا دیا جبکہ بڑے اسمارٹ فون سنسرز صارفین کو ڈیجیٹل کیمرے سے دور رکھنے کا باعث بھی بنیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں