ویسے تو ملک میں آج پاکستان کا 73واں یوں آزادی نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے لیکن اس موقع پر اپنے پکوان کو بھی ایک خاص انداز دیا جائے تو خیال برا نہیں ہوگا۔

یوم آزادی کا جشن صرف گھروں میں پاکستانی پرچم کی جھنڈیاں لگانے کے ساتھ ہی نہیں بلکہ گھر والوں کا منہ میٹھا کرنے کے لیے اس کیک سے بھی کیا جاسکتا ہے۔

یقیناً یہ کیک آپ کے گھر میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی توجہ کا مرکز بھی ضرور بنے گا۔

اجزاء

انڈے 4 عدد پھینٹ لیں

کوکو پاؤڈر چوتھائی کپ

میدہ 3 کپ

چینی آدھا کپ

آئسنگ کے لیے

پائن ایپل ایک ٹِن

فریش کریم 250 گرام

آئسنگ شگر 8 کھانے کے چمچ

دودھ ایک سے ڈیڑھ کپ

سبز فوڈ کلر

ترکیب

پھینٹنے کے بعد انڈوں کو اچھی طرح مکس کرکے اس میں چینی ملالیں۔

بعد میں اس مکچر میں کوکو پاؤڈر اور پھر میدے میں آہستہ آہستہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرتے جائیں۔

آخر میں اس سارے مکسچر کو کیک پان میں ڈال کر مائیکرو ویو کی 220 سینٹی گریڈ میں کم سے کم 15 منٹ تک پکائیں۔

پھر کیک کو نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس کی تہوں میں پائن ایپل رکھ لیں۔

آئسنگ کی ترکیب

فریش کریم اور دودھ کو آئسنگ شگر کے ساتھ مکس کرکے کیک پر لگائیں یا بھریں، بعد میں اس کے اوپر پائن ایپل کو سجائیں۔

جشن آزادی کے لیے سبز فوڈ کلر کا استعمال کرتے ہوئے کیک پر چاند ستارہ بنالیں۔

آخر میں کیک کو کچھ دیر کے لیے فریز کرلیں۔

بعد ازاں پلیٹوں میں نکال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں اور چاہیں تو کیک پیک کرکے عزیز و اقارب کے گھر بھجوادیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں