جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اور ماحولیات میں تبدیلی آرہی ہے اس کا منفی اثر آپ کی جلد پر پڑرہا ہے۔

جِلد کا جوان نظر آنے کے لیے لچکدار ہونا بے حد ضروری ہے لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے جِلد میں سے یہ لچک کم ہوتی جاتی ہے۔

آلودگی اور سورج کی روشنی چہرے کی بیرونی تہہ کو جلد بوڑھا کردینے کا باعث بنتی ہے اور ان قدرتی عناصر سے بچنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

عورتوں کے مقابلے میں مردوں میں وقت سے قبل عمر کا ڈھلنا واضح ہوجاتا ہے، جس کی وجہ ان کے چہرے کی جِلد کا خشک ہوجانا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مرد بھی اپنی اصل عمر یا اس سے زیادہ جوان نظر آسکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں خود پر محنت کرنا بھی بےحد ضروری ہے۔

ایسا کرنے کے لیے آنکھوں کے نیچے کے حصے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے نیچے موجود جِلد پتلی اور نازک ہوتی ہے اور جلد ہی سیاہ ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ کا چہرہ کم عمری میں ہی بڑھاپے کا شکار نظر آنے لگتا ہے۔

مگر اس کا علاج موجود ہے اور ڈاکٹر کے مشورے سے اچھی آئی کریم اور انگلی کی معمولی حرکت کے ذریعے آپ اس حوالے سے جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی کریم کو آنکھ پر لگانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ یہ عمل آپ کو کم عمر ظاہر کرنے میں خاصہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

بس آپ کو اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی کا استعمال کرنا ہے تاکہ اس حصے پر بہت زیادہ دباﺅ نہ پڑسکے جبکہ کریم کو جِلد مسلنا نہیں ہے بلکہ تیزی سے دباتے ہوئے آگے نکل جانا ہے۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے ساتھ چہرے پر بھی کریم لگانے کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ انگلیوں کہ مدد سے آہستہ آہستہ کریم اپنے چہرے پر مساج کی جائے۔

اس انداز سے کریم کا استعمال کرکے آپ چند ہفتوں میں اپنے چہرے کی عمر میں نمایاں فرق محسوس کرسکیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں