کابینہ کی منظوری کے بعد عامر خان چیئرمین ایس ای سی پی تعینات

17 اگست 2019
عامر خان  نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فوٹو: ایس ای سی پی
عامر خان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا — فوٹو: ایس ای سی پی

وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد عامر خان کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کا چیئرمین تعینات کر دیا۔

وزارت خزانہ نے عامر خان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد عامر خان نے چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں عامر خان کو ایس ای سی پی کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

موجودہ حکومت نے عامر خان کو نومبر 2018 میں ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا تھا اور وہ کمیشن میں کارپوریٹ سپرویژن، اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگراں کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز جاری

عامر خان کارپوریٹ بینکنگ، مالیاتی مصنوعات، کیپیٹل مارکیٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 'مرابحہ' کو متعارف کروانے اور وئیر ہاؤسز میں الیکٹرانک رسیدوں کے ذریعے اجناس کی ٹریڈنگ کے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

عامر خان نے مائیکرو فنانس کمپنیوں کو 'ایس ای سی پی' کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لیے اصلاحات بھی متعارف کرائیں۔

وہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، رائل بینک آف کینیڈا اور امیریکن ایکسپریس بینک لمیٹڈ میں اعلیٰ عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں