شہرِ قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کے لیے محلوں کی بنیاد پر جنریٹر سروس شروع کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں کرائے پر جنریٹر مہیا کرنے پر محلے میں فی گھر ماہانہ ایک ہزار روپے چارج کیے جاتے ہیں۔

کرائے پر جنریٹرز کی مانگ بڑھنے پر دکاندار بھی خوش ہیں جنہوں نے اپنی اس سروس کا دائرہ اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی تک بڑھادیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے متاثر

رنچھوڑلائن اور گھاس منڈی میں قائم ان دکانوں سے مختلف علاقوں میں ان جنریٹر کرائے پر بھیجے جاتے ہیں۔

اس سروس کے استعمال سے فی گھر 2 پنکھے اور 2 ٹیوب لائٹس چلائی جاسکتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں