کم کردیشین اور ان کی بہن کایلی جینر معروف رئیلٹی ٹی وی اور سوشل میڈیا سیلیبرٹیز ہیں مگر ان دونوں میں ایک چیز اور مشترک ہے جس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ اور لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا۔

درحقیقت کم کردیشین نے اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہنوں کے پیروں میں 6 انگلیاں نظر آرہی ہیں۔

یہ پوسٹ کایلی جینر کی پرفیوم کلیکشن کی تشہیر کے لیے تھی جو 23 اگست کو فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

مگر پرفیوم سے زیادہ دونوں بہنوں کے پیروں کی 6، چھ انگلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

لوگوں کے خیال میں یہ فوٹوشاپ کی ناکامی کا نتیجہ ہے جس نے پیروں کی انگلیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔

جیسے ہی یہ تصویر پوسٹ ہوئی تو لوگوں نے اس چیز کو پکڑ لیا اور ایک نے پوچھا کہ آخر آپ کے پیروں میں 6 انگلیاں کیوں ہیں؟ کیونکہ کسی اور تصویر میں تو ایسا نہیں۔

ایک اور نے لکھا کہ کیا واقعی ان کے پیر کی 6 اگنلیاں ہیں، کوئی اس کی وضاحت کرے میں بہت زیادہ کنفیوز ہوں۔

اس حوالے سے کم کردیشین کے ایک ترجمان نے پیج سکس کو بتایا کہ آنکھوں کو دھوکے کی وجہ فوٹوشاپ نہیں بلکہ ان دونوں اسٹارز کے پیروں کا اینگل ہے۔

امریکی جریدے فوربس نے رواں سال مارچ میں دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق کایلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں ایک ارب ڈالرز (ایک کھرب 39 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔

کایلی جینر نے 3 سال قبل کایلی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی تھی اور کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں، یعنی 3 سال میں انہوں نے خود کو ارب پتی بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی (پاکستانی لحاظ سے کھرب پتی) یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔

انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں