واٹس ایپ کو دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں مگر اس میسجنگ اپلیکشن میں ایسا بہت کچھ چھپا ہوتا ہے جس کا علم کروڑوں افراد کو نہیں ہوتا۔

جیسے کچھ عرصے پہلے تک تو واٹس ایپ پیغامات کے ٹیکسٹ کو فارمیٹ کرنے کی سہولت بھی خاموشی سے متعارف کرائی گئی تھی جس کے لیے ٹیکسٹ کے آگے پیچھے مختلف مختلف اشارے لگانے پڑتے تھے، جیسے کسی لفظ کو بولڈ کرنے کے لیے اس کے آگے پیچھے * لگایا جاتا تھا۔

مگر پھر اس عمل کو آسان بنادیا گیا تھا اور بس میسج ٹائپ کرنے کے بعد ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرنے پر اوپر مینیو مین بولڈ اٹالک وغیرہ کے آپشن آجاتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ واٹس ایپ میں اپنے پیغام کے فونٹ کو بھی بدل سکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی ایسا ممکن ہے اور اپنے پیغام کو سیکرٹ مونواسپیس فونٹ میں تحریر کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو بیک ٹک ` آئیکون کو اپنے میسج کے آگے اور پیچھے تحریر کرنا ہوگا جیسے `ڈان نیوز`۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویسے یہ آپشن ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرنے پر بھی بولڈ اور اٹالک کی طرح آسکتا ہے مگر یہ کچھ فونز میں تو نظر آتا ہے مگر بیشتر فونز کے لیے اوپر درج کی گئی ٹرک کو ہی استعمال کرنا پڑتا ہے۔

ویسے کیا آپ معلوم ہے کہ اینڈرائیڈ میں آپ واٹس ایپ ٹیکسٹ کے سائز کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بڑا یا چھوٹا کرسکتے ہیں؟

اس کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشن کا انتخاب کریں، جہاں فونٹ سائز موجود ہوگا، جس پر کلک کرکے فونٹ سائز اسمال، میڈیم یا لارج کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں