’اوج‘ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز 4 کا فاتح قرار

مقابلےکے فاتح کا اعلان 23 اگست کی شب کیا گیا—فوٹو: پیبپسی بیٹل آف دی بینڈز
مقابلےکے فاتح کا اعلان 23 اگست کی شب کیا گیا—فوٹو: پیبپسی بیٹل آف دی بینڈز

گزشتہ ماہ 29 جولائی سے شروع ہونے والے میوزک مقابلے ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے فاتح کا اعلان کردیا گیا۔

’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے فائنل کی نشریات کو 24 اگست کی رات نشر کیا جائے گا، تاہم اس مقابلے کے فاتح کا اعلان 23 اگست کی شب ہی کردیا گیا تھا۔

میوزک مقابلے میں پاکستان بھر کے متعدد میوزیکل بیںڈز شرکت کرتے ہیں اور ترتیب وار ہر مرحلے میں اچھے نمبرز حاصل کرنے والے بینڈز کو اگلے مرحلے میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔

مقابلے کے دوران ہر بیںڈز کو اپنے گانے تیار کرکے میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے فائنل کے لیے دو بینڈز ’اوج‘ اور ’آرش‘ میں مقابلہ تھا اور دونوں کی فتح کا اعلان شائقین کے ووٹوں سے بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز: چوتھا سیزن پہلے سے زیادہ بڑا اور بہتر

فائنل میں ’اوج‘ نے دوسرے بینڈ ’آرش‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔

مقابلے کے فاتح کا اعلان پروگرام کے میزبانوں حنا الطاف اور علی سفینا نے کیا اور اس موقع پر مقابلے کے ججز بھی موجود تھے۔ ’اوج‘ کو مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے اسے انعامات سے نوازا گیا۔

مقابلے میں جیت حاصل کرنے کے بعد ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ کے ناصر زکا نے ڈان امیجز سے تفصیلی بات کرتے ہوئے اپنے بینڈز اور میوزک کی دنیا میں اپنا نام بنانے کی کوششوں اور کاوشوں سے متعلق بتایا۔

ناصر زکا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کے ’بینڈ‘ کا نام کچھ اور تھا اور ان کے بیںڈ نے گزشتہ 9 سال میں 3 بار نام تبدیل کیا اور چوتھی بار انہوں نے ’اوج‘ کے نام پر اتفاق کرلیا۔

ان کے مطابق انہوں نے 2008 میں بینڈ کا بنیاد رکھا اور ابتدائی سال میں کئی نئے گلوکاروں اور موسیقاروں نے ان کے بیںڈ کے ساتھ کچھ وقت کام کیا اور پھر اپنے راستے الگ کرلیے۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو ٹیم ورک اور اپنے تمام ارکان کی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وہ سب مل کر ایک دوسرے سے اتفاق رائے کے بعد آگے بڑھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ’اوج‘ بینڈ کا تعلق کراچی سے ہے اور یہ ’ناصر زکا، سید حسنین علی، عبدالرحمٰن ساجد اور محمد کاشف’ پر مشتمل ہے۔

اس بینڈ نے فائنل میں ’آنسوں‘ گانے کو پیش کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں