شادی کے 5 منٹ بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کی موت

اپ ڈیٹ 26 اگست 2019
کار نے کئی کلا بازیاں کھائیں اور نوبیاہتا جوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
کار نے کئی کلا بازیاں کھائیں اور نوبیاہتا جوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں شادی کے چند منٹ بعد ہی نوبیاہتا جوڑ ا روڈ حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

ڈیلی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی ویڈور کاؤنٹی میں 19 سالہ ہرلیے جو مارگن اور 20 سالہ رائیونن مارگن جسٹس آف پیس کے عدالتی کمرے میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنی کار میں مہمانوں کو ری سیپشن دینے کے لیے گھر واپس جارہے تھے۔

مزیدپڑھیں: امریکا میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک

جب نوبیاہتا جوڑے کی کار دیگر گاڑیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے تیزی سے ہائی وے روڈ پر آنے لگی تو پک اپ ٹرک کی زد میں کار آگئی۔

پولیس کے مطابق ہریلے جومارگن کار چلا رہے تھے جبکہ اپ ٹرک میں ٹریکٹر لوڈ تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ’اپ ٹرک کی ٹکر سے کار نے کئی کلا بازیاں کھائیں اور نوبیاہتا جوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے سے متعلق دولہے کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی شادی کو محض 5 منٹ ہی ہوئے تھے اور جب کار کو حادثہ ہوا تب ان کی کار بیٹے کی کار کے پیچھے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹرین حادثہ،3 ہلاک،100 سے زائد زخمی

انہوں نے بتایا کہ اپنے بیٹے کی کار کا حادثہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، میں نے اپنے بیٹے کو مرتے دیکھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے اور بہو کو کار سے نکالنے کی کوشش کی تھی‘۔

دولہے کی بہن نے کریسٹیانا نے بتایا کہ ’جوڑے نے 20 دسمبر کو ایک بڑی دعوت کا منصوبہ بنایا تھا جس میں دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا گیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کا دردناک عذاب بن گیا ہے، جسے کبھی بھلا نہیں سکوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس امریکی ریاست نیویارک میں لیموزین گاڑی کے بدترین حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزیدپڑھیں:

نیویارک میں اسکوہیری کے مقام پر لیموزین گاڑی بے قابو ہو کر اسٹور کے باہر راہ گیروں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد اور 2 راہ گیر ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق نیویارک کے شہر البینے میں اسکوہیری کاؤنٹی میں 2 گاڑیوں میں ٹکراؤ ہوا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں