ایف بی آر:سیلز ٹیکس ریٹرنز کی نگرانی کیلئے سوفٹ ویئر کا افتتاح

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ آن لائن سیلز ٹیکس وصولی شروع کی تھی—فائل/فوٹو:ڈان نیوز
ایف بی آر نے گزشتہ ماہ آن لائن سیلز ٹیکس وصولی شروع کی تھی—فائل/فوٹو:ڈان نیوز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی نگرانی کے لیے سینٹرلرائزڈ سیلز ٹیکس اینڈ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) اسسمنٹ اینڈ پروسیسنگ (سی ایس ٹی اے پی) کے نام سے سوفٹ کا افتتاح کردیا۔

ایف بی آر کے چیئرمین سید محمد شبر زیدی نے اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں سوفٹ ویئر کا افتتاح کیا۔

سوفٹ ویئر کے افتتاح کے حوالے سے ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ‘سوفٹ ویئر کو ایف بی آر کے آئی آر-آپریشنز ونگ نے تیار کیا ہے’۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘سوفٹ ویئر تیار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس کے خلا اور اصل سیلز ٹیکس یا تمام ٹیکس دہندگان کے واجبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو جانچنا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس وصولی کا آغاز کردیا

ایف بی آر کے آئی آر-آپریشنز ونگ سے تعلق رکھنے والی رکن سیما شکیل نے افتتاح کے موقع پر سوفٹ ویئر کے کام اور نئے سوفٹ ویئر کی ایپلی کیشن کے کام کا عملی طور پر مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ سوفت ویئر کو ریفنڈ کے دعووں کے تیز نظام کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا’۔

بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 افسران کو 11 ستمبر سے منصوبے کو آزمائشی طور پر چلانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق منصوبے کی کامیاب جانچ کے بعد ملک بھر کی تمام فیلڈ فارمیشنز کے لیے یہ دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے جولائی میں آن لائن سیلز ٹیکس وصولی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر نے آن لائن ٹیکس پروفائل نظام متعارف کروادیا

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی آن لائن وصولی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کی مدد سے ایف بی آر نے ایک سوفٹ ویئر بنایا ہے، جس کے ذریعے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آر این) اور دکان داروں کی جانب سے کیے جانے والے سیلز ٹیکس کٹوتیوں کے دعوؤں کی آن لائن تحقیقات کی جاسکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر کامیاب عمل درآمد کے ذریعے سیلز ٹیکس کی درست کٹوتی ممکن ہوسکے گی، مذکورہ سسٹم کے تحت یکم جولائی 2016 سے آئندہ سیلز ٹیکس میں کٹوتی کی شرح 10، 20 اور 100 فیصد ہوگی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سسٹم کے ذریعے تمام اکاؤنٹینٹ جنرلز (اے جیز) کو ایف بی آر کے ڈیٹا بیس سے منسلک کردیا گیا ہے جس سے دکانداروں کے ایس ٹی آر این کی خود ساختہ تصدیق ممکن ہوسکے گی، مذکورہ سسٹم خود ساختہ طریقے سے لاگو شرح کے مطابق سیلز ٹیکس کی کٹوتی کرے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ملک صداقت Aug 28, 2019 01:48am
عوام کے لئیے ایک شعوری مہم چلائیں۔ اور بتائیں کہ کماؤ گے تو ٹیکس دو گے۔اور ایک اشتہار کے ذریعے اسے آسان سے آسان بنائیں۔ یا پھر ایک خاندان کو دس کارڈ ایشو کریں۔اور اُس کارڈ کے ذریعے ہی شاپنگ اور پٹرول اور روزمرہ کی چیزیں خریدی جا سکیں۔ تا کہ گورنمنٹ کا ٹیکس گورنمنٹ کے اکاؤنٹ اور دوکاندار کا پیسہ دوکاندار کے بینک اکاؤنٹ میں چلا جائے۔ تاکہ کاروبار چلے۔ ورنہ کاروبار تباہ ھو جائیں گے۔