اس پھل کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 29 اگست 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ اس عجیب شکل کے پھل کو جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیا میں دریافت کرسکتے ہیں اور اسے دنیا میں کسی درخت پر اگنے والا سب سے بڑا پھل قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بنگلہ دیش کا قومی پھل بھی ہے اور یہ جسم کے لیے صحت مند فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

اگر پھر بھی آپ کو علم نہیں تو جان لیں کہ اسے جیک فروٹ کہا جاتا ہے جسے پکا کر یا کچا، دونوں صورتوں میں کھایا جاتا ہے۔

مگر یہ بھی جان لیں کہ اس کا ذائقہ بہت زیادہ اچھا نہیں جو میٹھا تو ہے مگر اس پھل کی ساخت ایسی ہے کہ جب اسے پکایا جائے تو یہ گوشت جیسا محسوس ہوتا ہے اور یہ چند گوشت کے پکوانوں کا بہترین متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

درحقیقت بیشتر مقامات پر اسے گوشت کے متبادل کے طور پر کھایا بھی جاتا ہے اور طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل ہر وہ ذائقہ جذب کرلیتا ہے جس کے ساتھ اسے بھگویا جائے تو اس کا ذائقہ بدلنا آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

اس پھل میں غذائی اجزا بہت زیادہ ہوتے ہیں، جیسے پروٹین، کیلشیئم، میگنیشم، وٹامن اے اور پوٹاشیم وغیرہ۔

اس کے علاوہ یہ جسمانی توانائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ غذائی فائبر بھی فراہم کرتا ہے، درحقیقت کچھ خطوں میں تو اسے مختلف امراض جیسے فشار خون، ذیابیطس، ہیضہ، ٹی بی، بخار اور جگر کی خراشوں وغیرہ کے علاج کے لیے بھی کھایا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق یقیناً یہ پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر اس میں ایسے امینو ایسڈز کی کمی ہوتی ہے جو گوشت میں پائے جاتے ہیں تو اسے مکمل طور پر گوشت کی جگہ بھی ٹھیک نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 29, 2019 07:21pm
اس پھل کو اردو، ہندی میں کٹھل کہا جاتا ہے، تھوڑی سے توجہ سے اس کا نام تلاش کیا جاسکتا تھا۔