کشمیر آور: کراچی سے خیبر تک ریلیاں اور مظاہرے

30 اگست 2019

وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستانی قوم نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ کشمیر آور‘ منایا۔

اس دوران دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیر آور منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا۔

کشمیر آور کے آغاز پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی کراچی سے لے کر خیبر تک تمام پاکستانی اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا وزیر اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر کے باہر منعقد تقریب میںوزیراعظم نے شرکا سے خطاب کیا۔

کراچی کے عوام، طلبا اور وکلا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کے لیے گھروں سے نکلے، لاہور کے شہری بھی کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے۔

بلوچستان کے غیور عوام بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

آزاد کشمیر کے عوام نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر  عوام کی بڑی تعداد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا  — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

وزیراعظم  عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیر آور منایا  گیا — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں — فوٹو: اے پی

وفاقی دارالحکومت میں کشمیر آور کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے  دن 12 سے ساڑھے 12 بجے  تک  کشمیر آورمنایا گیا — فوٹو: اے پی

ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

اوکاڑہ میں اسکول کے بچوں نے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

کراچی میں مزار قائد پر کشمیر آور کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

لاہور میں تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی  کشمیر آور منایا گیا — فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا— فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

کراچی میں اسکول کے طلبا  نے بھی کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھائی  — فوٹو: فیس بک

بلوچستان کے غیور عوام بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے— فوٹو: علی شاہ

ملک بھر کے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے— فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا—  فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر