کراچی میں ’آزادی کشمیر مارچ ‘

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2019

کراچی میں جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ ’آزادی کشمیر مارچ‘ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جماعت اسلامی پاکستان نے 5 اگست کو بھارت کے یک طرفہ اقدام کے بعد بھارت کے سنگین مظالم کے خلاف شاہراہ فیصل پر آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا۔

مارچ کے دوران کراچی میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی لیکن مارچ میں موجود ہزاروں خواتین اور بچوں اور دیگر شرکا نے کشمیر سے یک جہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کا اپنی حمایت کا یقین دلایا

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے شملہ معاہدہ منسوخ کردے۔

انہوں نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ ’تمہیں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس پر فخر ہے لیکن یاد رکھنا ہم بھی غزنوی کی اولاد اور احمد شاہ ابدالی کے بھائی ہیں، سومناتھ ایک مرتبہ پھر پاش پاش کرسکتے ہیں‘۔

مارچ سے سینیٹ کے سابق چیئرمین رضاربانی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آزادی کشمیر مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

ہزاروں افراد نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک آفیشل

بھارت کے سنگین مظالم کے خلاف شاہراہ فیصل پر آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک آفیشل

امیر جماعت اسلامی نے آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی

موسلا دھار بارش کے باوجود عوام کی ایک بڑی تعادا نے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائی — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک آفیشل

شہر کراچی میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک آفیشل

مارچ کے دوران کراچی میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی— فوٹو: اے ایف پی

آزادی کشمیر مارچ کا انعقاد شاپراہ فیصل پر کیا گیا — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک آفیشل

جماعت اسلامی کی آزادی کشمیر  ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں موسلادھار بارش کے باوجود ہزاروں افراد آزادی کشمیر ریلی میں شرکت کی—فوٹو:اے ایف پی

ریلی کے شرکا نے کشمیر کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے—فوٹو:رائٹرز