اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں زیادہ تر دیسی کھانے ہی کھائے جاتے ہیں، مگر کبھی کبھار بیرونی کھانوں کو بھی آزمایا جاتا ہے۔

پاکستان میں زیادہ تر برصغیر، مشرق وسطیٰ، خلیجی ممالک یا پھر چینی اور جاپانی کھانے یورپی اور امریکی کھانوں سے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

تاہم کچھ یورپی کھانے ایسے بھی ہیں، جو اب پاکستان کے دیسی کھانوں کی حیثیت حاصل کر چکے ہیں۔

ایسے ہی کھانوں میں میکرونی بھی ہے، جو آج کل پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف طریقوں اور کھانوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے۔

میکرونی کو مختلف دیسی کھانوں کے ساتھ بنانا بہت آسان ہے لیکن زیادہ تر لوگ میکرونی کو چکن کے ساتھ پکانا پسند کرتے ہیں۔

چکن میکرونی بنانا بہت آسان ہے۔

اجزاء

میکرونی 300 گرام (ایلبو ہو تو اچھا ہے)

چکن بون لیس

مکھن 3 کھانے کے چمچ

ہری پیاز 6 عدد کاٹ لیں

ہری مرچ 8 عدد کاٹ لیں

ٹماٹر 4 عدد کاٹ کر کچل لیں

ادرک اور لہسن حسب ذائقہ کچل لیں

کالی مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

چینی 2 چائے کے چمچ

پنیر 4 چائے کے چمچ

سرکہ 3 چائے کے چمچ

ترکیب

سب سے پہلے میکرونی کو الگ برتن میں پانی سے ابال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

علیحدہ برتن میں مکھن کے ساتھ چکن، پیاز، ادرک، لہسن، نمک، سرخ مرچ اور سیاہ مرچ بھون لیں۔

جب چکن بھن جائے تو اس میں ٹماٹر، سرکے اور چینی کی چٹنی بناکر اس میں ڈال دیں۔

جب چکن اور چٹنی مکس ہوجائیں تو اس میں میکرونی ڈال لیں، چاہیں تو تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔

آخر میں تیار چکن میکرونی میں پنیر مکس کریں، چاہیں تو مزید ادرک اور سلاد اس پر چھڑک کر نوش فرمائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں