سارک اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان، بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2019
سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو  0-6 سے شکست دی— فوٹو: عمران صدیقی
سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے شکست دی— فوٹو: عمران صدیقی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6 سے ہرا دیا۔

پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد بلال کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسجد اقبال اور محمد بلال نے کوارٹر فائنل میں نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک کو 1-5 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے نیپال کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں