کہتے ہیں کہ کم از کم 8 گھنٹوں کی نیند لینا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ سونا اچھی صحت کی علامت نہیں بلکہ نہایت خطرناک عمل ہے۔

حال ہی میں سامنے آئی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ بہت زیادہ نیند فالج کے دورے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق کم نیند کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سونے کو بھی عادت بنا لینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ اوسط دورانیے کے نیند لینے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: دوپہر کو بہت زیادہ سونا جان لیوا بیماری کی علامت

تحقیق کے مطابق اسی طرح جو لوگ رات بھر میں 6 گھنٹے سے کم سونے کو عادت بنالیتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کے دورے کا خطرہ 4 گنا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف حصوں کو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

10 ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کی اچھی اور مناسب دورانیے کی نیند بہت اہمیت رکھتی ہے مگر بہت زیادہ دیر تک بستر پر رہنا بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج کے خطرے میں 46 فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔

محققین کا کہنا کہ اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوسکیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں بہت زیادہ نیند جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں