پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن کیلئے براہ راست پرواز کا آغاز

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2019
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار 20 پروازیں جائیں گی — فائل فوٹو
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار 20 پروازیں جائیں گی — فائل فوٹو

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز کا آغاز کردیا اور لندن سے پہلی پرواز سیالکوٹ پہنچ گئی۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز گزشتہ ایک برس کے دوران پی آئی اے کا دسواں نیا روٹ ہے اور اب برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار 20 پروازیں شیڈول ہوں گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پی آئی اے کو منافع بخش ادارے بنانے کی ہدایت

سیالکوٹ سے لندن جانے والی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 777 نے 11 ستمبر کو اڑان بھری۔

اس موقع پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، پی آئی اے ہیڈ آف سیکیورٹی ایئر کموڈور شاہد قادر اور چیئرمین ایس آئی اے ایل ندیم انور قریشی سمیت پی آئی کے دیگر اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز سے جانے والے مسافروں کو رخصت کیا۔

قبل ازیں، آج صبح پرواز پی کے 778 لندن سے سیالکوٹ پہنچی تھی، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل پی آئی اے کنٹری مینیجر سراج قاضی اور دیگر حکام نے مسافروں کو رخصت کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی آئی اے کو بحال کرنے کے بجائے نئے ایئر لائن کا قیام زیادہ آسان‘

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان پروازوں کا آغاز سیالکوٹ کے عوام اور قریبی علاقوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے جس سے شہریوں کو براہ راست پرواز کی سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور لندن کے درمیان براہ راست سے پرواز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا اور ایئرلائن کے کارگو بزنس کی توسیع میں مدد بھی ملے گی۔

غلام سرور خان نے مذکورہ اقدام پر قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئرمارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Sep 12, 2019 01:31pm
No wonder the airline has transformed into a minnow within years... Why not Any of the major cities (LHE/KHI/ISB) to a big city in Australia? Australia is the fourth biggest in terms of overseas Pak population after UK, USA & Canada.