فاسٹ فوڈ کا یہ بڑا نقصان جانتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

یہ تو کوئی راز نہیں کہ برگر اور آلو کے تلے ہوئے چپس موٹاپے کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ آپ کی ذہانت کو بھی کھا جاتے ہیں؟

چند تحقیق کے مطابق جنک یا فاسٹ فوڈ آپ کو احمق بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ماضی میں سامنے آئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مغربی طرز کی خوراک کو زیادہ استعمال کرنے والے ذہنی طور پر پیچھے رہ جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ، تلے ہوئے کھانے اور پراسیس گوشت وغیرہ کا ذہنی صلاحٰت، سیکھنے، یاداشت اور ردعمل کے وقت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچوں کو جنک فوڈ سے دُور رکھنے کے چند طریقے

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے سبز سبزیوں سے دوری ہے جو انسان کی ذہنی نشوونما کو بڑھاتی ہیں۔

فاسٹ فوڈ میں شامل متعدد اجزاءذہنی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں خاص طور پر اس میں اومیگا سکس فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار کافی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

فاسٹ فوڈ میں شامل بہت زیادہ چربی اور عام کاربوہائیڈریٹس دماغ کے یاداشت اور سیکھنے کے عمل میں ملوث حصے پر اثرانداز ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر یہ مغربی خوراک استعمال کرنے والا لڑکپن یا نوجوانی کی عمر میں ہو۔

تبصرے (0) بند ہیں