بھارتی پولیس نے پودے کھانے پر 2 بکریوں کو گرفتار کرلیا!

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2019
تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔ فوٹو بشکریہ— دی ہندو
تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔ فوٹو بشکریہ— دی ہندو

بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے دو بکریوں کو گرفتار کرکے حیران کن مثال قائم کردی۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اُگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔

جس کے بعد مقامی این جی او سیو دی ٹریز (درخت) سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں انیل اور وکرانت نے پولیس میں ان بکریوں اور ان کے مالک کے خلاف شکایت درج کروائی۔

مزید پڑھیں: بھارت: پولیس افسر کو 'بوسہ' دینے پر بینکر گرفتار

رپورٹ کے مطابق ان دونوں رضاکاروں نے علاقے میں درخت اُگاؤ مہم کے تحت پودے لگائے تھے، جن کو ان بکریوں نے نقصان پہنچایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ این جی او سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے علاقے میں مہم کے تحت 900 پودے لگائے تھے جن میں سے 250 پودے ان بکریوں نے کھالیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس کی پھرتیاں، فلمی غنڈوں کو دہشت گرد سمجھ کر پکڑ لیا

جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔

پولیس نے بکریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مالک پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جسے بھرنے کے بعد ان دونوں بکریوں کو مالک کے حوالے کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں