اداکارہ کو گزشتہ چند دن سے تکلیف کی شکایت تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو گزشتہ چند دن سے تکلیف کی شکایت تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس ریلیز ہونے والی پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’باجی‘ کی اداکارہ میرا کو طبیعت ناساز ہونے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اداکارہ میرا کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔

حال ہی میں اداکارہ امریکا کے دورے سے واپس آئیں تو وہ معدے اور پیٹ میں تکلیف کے باعث دبئی کے امریکن ہسپتال گئیں، جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے گئے۔

’دی نیوز‘ کے مطابق اداکارہ میرا کے ابتدائی ٹیسٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا لیکن فوری طور پر اداکارہ کے آپریشن کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم باجی نے شاندار کمائی کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم باجی نے شاندار کمائی کی—اسکرین شاٹ

رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے امریکا سے واپسی پر معدے میں درد اور جلد پر جلن کی تکلیف کے باعث ہسپتال کا رخ کیا، جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کرنے کے بعد طبی ماہرین نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے خون کے ٹیسٹ بھی کیے گئے اور ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آپریشن کا فیصلہ مؤخر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیریئر کی شروعات میں ریما اور صائمہ نے پریشان کیا: میرا

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں گزشتہ چند دن سے درد کی شکایت تھی، تاہم مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے چیک اپ نہیں کروایا تھا۔

اداکارہ کو معدے اور پیٹ میں درد سمیت جلد پر جلن کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کو معدے اور پیٹ میں درد سمیت جلد پر جلن کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

میرا کی رواں برس جون میں ریلیز ہونے والی فلم ’باجی‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی یہ فلم 2 عالمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

’باجی‘ میں ان کے ساتھ خالد عثمان بٹ، آمنہ الیاس اور محسن عباس حیدر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں