خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 48 ہوگئی

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2019
ایک کیس ضلع تورغر اور ایک لکی مروت میں سامنے آیا 
—فوٹو: شٹراسٹاک
ایک کیس ضلع تورغر اور ایک لکی مروت میں سامنے آیا —فوٹو: شٹراسٹاک

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال کے 9 ماہ کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

پشاور کے پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ایک کیس ضلع تورغر اور ایک لکی مروت میں سامنے آیا ہے جبکہ پولیو سے متاثرہ بچیوں کی عمر بالترتیب 2 اور ڈھائی سال ہے۔

نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 48 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں یہ تعداد 64 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں رواں ماہ پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا

نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی — فوٹو: سراج الدین
نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی — فوٹو: سراج الدین

خیال رہے کہ پولیو وائرس نہایت خطرناک وائرس ہے جو 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے۔

پولیو وائرس دماغ پر حملہ کرتے ہوئے جسم کو کام کرنے سے روکتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

پولیو کا کوئی علاج نہ ہونے کی وجہ سے اس کی ویکسین ہی بچوں کو اس مرض سے بچانے کا واحد ذریعہ ہے، جب بھی 5 سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں تو اس وائرس سے تحفظ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں