کیا آپ یقین کریں گے آج جو آپ گوگل پر لگاتار تصاویر سرچ کرتے رہتے ہیں، اور ہر موضوع پر فوٹوز تلاش کرلیتے ہیں، اس کے قیام کی وجہ ایک لباس تھا؟

جی ہاں واقعی سال 2000 کا ذکر ہے جب گریمی ایوارڈز کے دوران گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے ایک سبز رنگ کا گاﺅن پہنے تھا جس کا گلا بہت زیادہ کھلا ہوا تھا اور بغیر کسی سوشل میڈیا کے وائرل ہوگیا تھا۔

اس لباس کو اب جینیفر لوپیرز نے گزشتہ دنوں ایک فیشن شو کے دوران دوبارہ پہنا تھا اور ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

رواں سال جنوری میں گوگل کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایرک اسکمڈیٹ نے ایک مضمون میں لکھا ' اس وقت یعنی 2000 میں جینیفر کا لباس سب سے مقبول سرچ انکوائری بن گیا تھا، مگر ہم یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ لوگ آخر کیا یہ لکھ کر J.Lo wearing that dress سے کیا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں گوگل امیج سرچ کا جنم ہوا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ کس طرح گوگل نے ٹیکسٹ سے امیجز کی جانب پیشقدمی کی ' ہمارے شریک پانی لیری پیج اور سرگئی برن دیگر کامیاب موجدین کی طرح کچھ نہ کچھ اضافہ کرتے رہتے تھے، انہوں نے امیجز کا آغاز کیا، آخر لوگ تحریر سے زیادہ کے خواہشمند تھے، یہ بات پہلی بار 2000 گریمی ایوارڈز کے بعد سامنے آئی تھی جب جینیفر لوپیز نے ایک سبز لباس پہنا تھا اور وہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا'۔

اس بارے میں جب حال ہی میں ای نیوز نے جینیفر لوپیز سے پوچھا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ گوگل امیج سرچ ٹول ان سے متاثر ہوکر تیار ہوا تو ان کا کہنا ھتا 'میں نے سنا ہے، مگر کون جانتا ہے؟'

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا 'میں اس بارے میں کچھ اپ سیٹ ہوں کہ مجھے اس پر کچھ نہیں ملا'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے کچھ پانے کی خواہش رکھتی ہیں تو ان کا کہنا تھا ' بس چھوٹا سا حصہ، دولت سے بھرا ایک ٹرک'۔

آج گوگل پر اس لباس کے حوالے سے ہزاروں آپشنز موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں