دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک
دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک

سیاحت کے لیے دنیا میں مشہور شمالی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں ایک امریکی نوجوان سمندر کی گہرائی میں جاکر گرل فرینڈ کو شادی کی پیش کش کرنے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

امریکی ریاست لوویزیانا سے تعلق رکھنے والے سفید فام اسٹیون ویبر کچھ دن قبل ہی اپنی سیاہ فام گرل فرینڈ کنیسا انتونی کے ساتھ زندگی کے خوبصورت لمحات گزارنے کے لیے تنزانیہ پہنچے تھے۔

جوڑے نے تنزانیہ کے خود مختار علاقے زنجبار میں سیاحوں میں مشہور پیمبا جزیرے میں قائم ’مانٹا ریزورٹ‘ میں قیام پذیر تھے۔

’مانٹا ریزورٹ‘ سیاحوں کو زیر سمندر کمرے فراہم کرنے سمیت ساحل سمندر پر کمرے فراہم کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے پہلے کمرے کی کھڑکی میں ایک خط چپکایا—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے پہلے کمرے کی کھڑکی میں ایک خط چپکایا—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک

امریکی جوڑے نے اسی ریزورٹ کا ایک زیر سمندر کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا، جہاں وہ کم سے کم تین دن تک قیام پذیر رہے۔

زیر سمندر کمرے میں رہائش کے دوران ہی امریکی نوجوان اسٹیون ویبر نے اپنی گرل فرینڈ کو منفرد انداز میں شادی کی پیش کش کا منصوبہ بنایا اور کمرے سے نکل سمندر کی گہرائی میں جاکر انہیں شادی کی پیش کش کی۔

اسٹیون ویبر کی جانب سے سمندر میں اترنے اور شادی کی پیش کش کرنے کے انداز کو ان کی گرل فرینڈ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کر رہی تھیں اور انہوں نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی اپنے فیس بک پر اپ لوڈ کی۔

شادی کی پیش کش کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی گرل فرینڈ کنیسا انتونی نے اپنے ہونے والے منگیتر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر ان کی جانب سے شادی کی پیش کش کرنے کے منفرد انداز کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی رپورٹ میں کنیسا انتونی کے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ شادی کی پیش کش کے دوران ڈوبنے والے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق ہوٹل انتطامیہ اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کردی جب کہ اس کی گرل فرینڈ نے اس واقعے پر جذباتی پوسٹ کے دوران ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

کنیسا انتونی نے فیس بک پوسٹ میں اپنے منگیتر کی ہلاکت کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس جزیرے پر زندگی کے یادگار دن گزارنے آئے تھے لیکن ان کے دن بدترین لمحات میں بدل گئے۔

انہوں نے اپنے ہونے والے منگیتر کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ گہرے سمندر سے واپس نہیں آئے لیکن اگر وہ واپس آتے یا وہ ان کی آواز سن رہے ہیں تو وہ ان سے شادی کے لیے 10 لاکھ مرتبہ رضامندی دکھاتیں اور ان سے ہی شادی کرتیں۔

گرل فرینڈ نے ہونے والے منگیتر کی موت پر جذباتی پوسٹ لکھی—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک
گرل فرینڈ نے ہونے والے منگیتر کی موت پر جذباتی پوسٹ لکھی—فوٹو: کنیسا انتونی فیس بک

دوسری جانب نوجوان کی جانب سے سمندر میں جاکر گرل فرینڈ کو شادی کی پیش کش کے دوران ڈوبنے پر ہوٹل انتظامیہ نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اگر انتظامیہ کو پہلے آگاہ کیا جاتا تو نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں لوگ اپنی گرل فرینڈز کو شادی کی پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہیں، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں مرد حضرات کی جانب سے خواتین کو منفرد انداز میں شادی کی پیش کش کی گئی۔

تاہم ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ شادی کی منفرد پیش کش کے دوران کسی کی ہلاکت ہوئی ہو۔

مانٹا ریزورٹ زیر سمندر کمروں کی سہولت فراہم کرتا ہے—فوٹو: مانٹا ریزورٹ
مانٹا ریزورٹ زیر سمندر کمروں کی سہولت فراہم کرتا ہے—فوٹو: مانٹا ریزورٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں