شامل کی چائے کا وقت ایسا ہے جب چائے کے ساتھ کچھ کھانے کا دل ضرور کرتا ہے، پھر چاہے سموسے ہوں، پکوڑے یا پھر آلو کے چپس ہی صحیح۔

لیکن ایسے میں کیک رسک بھی ایک بہترین آپشن مانا جاتا ہے، جو لوگ چائے کے ساتھ شوق سے کھاتے ہیں۔

لیکن ہر کسی کو بازار میں بنے پکوان کھانا پسند نہیں، کسی کو ذائقہ سمجھ نہیں آتا تو کسی کو اسے تیار کرنے میں صفائی کا خیال رہتا ہے۔

ایسے میں اگر آپ کا چائے کے ساتھ کیک رس کھانے کا دل کررہا ہو اور بازار سے نہ لینا چاہیں یا دستیاب نہ ہوں تو یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ کیک رسک گھر میں تیار کرلیں۔

اجزا

دو کپ آٹا

چھ انڈے

225 گرام مکھن

دو چائے کے چمچ ونیلا ایسنس

تین چائے کے چمچ بیکنگ پاﺅڈر (لیول)

آدھا چائے کا چمچ نمک

سوا کپ پاﺅڈر چینی

اورنچ فوڈ کلرنگ

طریقہ کار

اوون کو 350 ڈگری فارن ہائیٹ پر چلادیں، مکھن اور انڈوں کو کسی کیک مکسر میں ڈالیں۔

پھر اس میں شکر اور ونیلا کو شامل کرکے مکس کرلیں، اس کے بعد تمام خشک اجزا اور فوڈ کلرز کو شامل کرکے مکس کریں۔

ایک مرتبہ جب کیک کا مکسچر تیار ہوجائے تو اسے 8x8 انچ پین میں ڈال کر 55 منٹ تک پکائیں۔

جب کیک تیار ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں اور اس کے بعد اس کے ٹکڑے کرلیں، انہیں دوبارہ اوون میں رکھ کر 300 ڈگری فارن ہائیٹ پر 20 منٹ تک پکائیں، پھر ٹھنڈا اور سخت ہونے دیں، جس کے بعد انہیں چائے، دودھ یا کافی کے کپ کے ساتھ مزہ لے کر کھائیں، چاہے تو کسی ائیرٹائٹ برتن میں رکھ کر اسٹور بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں