امریکی اداکار براڈ پٹ کی 2016 میں اداکارہ اینجلینا جولی سے طلاق کے بعد ان کی نجی زندگی کے حوالے سے میڈیا میں طرح طرح کی خبریں سامنے آنے لگیں ہیں۔

اینجلینا جولی نے براڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کرنے اور منشیات کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا جسے کے بعد 2016 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، اس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ براڈ پٹ اپنی سابقہ اہلیہ جینیفر آنسٹن کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کررہے ہیں لیکن اس حوالے سے ان دونوں اداکاروں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

البتہ اب براڈ پٹ کے سکھ روحانی پیشوا خاتون ست ہری خالصا کے ساتھ تعلقات کی خبریں انٹرنیشنل میڈیا پر تیزی سے سامنے آرہی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا میں ست ہری خالصا کو 55 سالہ براڈ پٹ کی نئی گرل فرینڈ کے طور پر پہچانا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اور براڈ پٹ کا رشتہ اب کیسا؟

ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی ملاقات گزشتہ سال ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا افیئر چل رہا ہے۔

ان دونوں کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن اس حوالے سے براڈ پٹ نے خود کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق سکھ روحانی پیشوا خاتون ست ہری خالصا ڈیزائنر بھی ہیں جو زیوارات ڈیزائن کرتی ہیں۔

ہری خالصا کے ڈیزائنر برینڈ کا نام امرت جیولری ہے جو انہوں نے اپنی بیٹی کے نام پر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی چوتھی اور براڈ پٹ دوسری شادی کرنے کو تیار

ہولی وڈ اداکار سے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ براڈ پٹ کو ست ہری خالصا اس لیے پسند آئیں کیوں کہ وہ ایک بہادر خاتون ہیں جن کی سوچ نہایت خوبصورت ہے۔

یاد رہے کہ براڈ پٹ نے 2000 میں جینیفر آنسٹن سے شادی کی تھی تاہم 2005 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

اس کے بعد اداکار نے 2014 میں اینجلینا جولی کے ساتھ شادی کی البتہ ان کی شادی صرف دو سال قائم رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جینیفر آنسٹن کو بھی کئی مرتبہ ست ہری خالصا کے برینڈ کے زیورات میں پہنے ہوئے دیکھا جاچکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں