سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوگئی، تاہم اس کی بحالی پر کام جاری ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کو اس مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر اور ٹوئٹ ڈیک فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے صارفین کو ٹوئٹ کرنے، نوٹیفیکیشن ملنے یا کسی کا میسج پڑھنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اس فنی خرابی پر کام جاری ہے اور اسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی غیر فعالیت کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان، کینیڈا اور بھارت سمیت کئی ممالک سے ٹوئٹر کی فنی خرابی کی 4 ہزار سے زائد شکایات موصول کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عارضی معطلی کے بعد ٹوئٹر سروس بحال

اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ کمپنی ٹوئٹ ڈیک میں آنے والی فنی خرابیوں پر کام کررہی ہے، یہ زیادہ تر صحافیوں اور مواد تخلیق کرنے والوں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے۔

وہ صارفین جو ٹوئٹ ڈیک پر لاگ ان کرنے کی کوشش کررہے تھے ان کا ٹوئٹ ڈیک کے بجائے ٹوئٹر کا صفحہ کھل رہا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں