ڈائلٹا لیوٹا مداحوں کی فرمائش پر ہنس پڑیں —فوٹو: فیس بک
ڈائلٹا لیوٹا مداحوں کی فرمائش پر ہنس پڑیں —فوٹو: فیس بک

اس میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات خاص طور پر اداکاروں، گلوکاروں، ماڈل و اینکرز کے ہزاروں مداح ہوتے ہیں جو ان سے مختلف فرمائشیں بھی کرتے رہتے ہیں۔

بعض اوقات معروف شخصیات اپنے مداحوں کی فرمائش پوری بھی کردیتے ہیں لیکن بعض مرتبہ مداح ایسی نامناسب فرمائش کردیتے ہیں جنہیں پورا کرنا شخصیات کے بس کی بات نہیں ہوتا۔

ایسی ہی ایک فرمائش اٹلی کے افراد نے معروف اسپورٹس اینکر، ماڈل و اداکارہ 28 سالہ ڈائلٹا لیوٹا سے اس وقت کی جب وہ ایک فٹ بال میچ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے گراؤنڈ میں پہنچیں۔

ڈائلٹا لیوٹا ہمیشہ کی طرح بولڈ انداز میں اسٹیڈیم پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام
ڈائلٹا لیوٹا ہمیشہ کی طرح بولڈ انداز میں اسٹیڈیم پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام

امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق ڈائلٹا لیوٹا اٹلی کے سان پاؤلو اسٹیڈیم میں نیپولی اور بریشیا کلب کی ٹیموں کے میچ کی میزبانی کرنے پہنچیں تو انہیں دیکھ کر ان کے مداح جذباتی ہوگئے اور ان سے انتہائی نامناسب فرمائش کر ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق مداحوں نے بھرے گراؤنڈ میں ڈائلٹا لیوٹا سے اپنی ٹی شرٹ اتارنے کی فرمائش کی جس پر پہلے تو معروف اینکر ہنس پڑیں، تاہم بعد میں نامناسب فرمائش کرنے والوں کو انہوں نے کرارا جواب دیا۔

ڈائلٹا لیوٹا نے مداحوں کو ڈاؤن تھمب کا اشارہ کرتے ہوئے انہیں نامناسب خواہش کرنے پر خاموش رہنے اور دوبارہ ایسا مطالبہ نہ کرنے کا کہا۔

ڈائلٹا لیوٹا کی جانب سے مداحوں کو دیے گئے کرارے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے اداکارہ و ماڈل کی بہادری کی تعریف کی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ڈائلٹا لیوٹا سے مداحوں نے کوئی فرمائش کی ہو، تاہم پہلی بار ان سے نامناسب فرمائش کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈائلٹا لیوٹا اسپورٹس اینکرنگ کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
ڈائلٹا لیوٹا اسپورٹس اینکرنگ کے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

ڈائلٹا لیوٹا لندن کے ملٹی نیشنل اسپورٹس چینل ’ڈی اے زیڈ این‘ اٹالیہ میں اسپورٹس اینکر کی خدمات سر انجام دینے سمیت مقامی ایف ایم ریڈیو پر پروگرام کرتی ہیں۔

ڈائلٹا لیوٹا اٹلی کی معروف شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں اور وہ بطور ماڈل بھی جلوے دکھاتی ہیں۔

ڈائلٹا لیوٹا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر اپنے بولڈ انداز کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جہاں پر ان کے تقریبا 50 لاکھ فالوؤرز ہیں۔

خاتون اینکر و ماڈل کا شمار معروف شخصیات میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
خاتون اینکر و ماڈل کا شمار معروف شخصیات میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

عمران Oct 04, 2019 03:07pm
پاکستان کا اس سے کیا تعلق ہے۔ اس کو تو آپ خبر بھی نہیں کہ سکتے۔