ریانا کی ویژوئل آٹوبائیوگرافی پونے 2 کروڑ روپے میں خریدیں گے؟

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019
ریانا کا شمار امیر ترین گلوکاراؤں میں بھی ہوتا ہے —فوٹو: رائٹرز
ریانا کا شمار امیر ترین گلوکاراؤں میں بھی ہوتا ہے —فوٹو: رائٹرز

عام طور معروف شخصیات اپنی سوانح حیات کی اچھے سے اچھے کاغذ اور ٹائیٹل والی کتاب کی قیمت ایک ہزار ڈالر یعنی پاکستانی سوا ایک لاکھ روپے تک رکھتے ہیں۔

تاہم پاپ گلوکارہ، اداکارہ و فیشن آئیکون ریانا نے دوسری شخصیات کے مقابلے منفرد فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سوانح حیات کو تحریری نہیں بلکہ تصویری طور پر شائع کرنے اور اسے انتہائی زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جی ہاں، بارباڈوس کی گلوکارہ کی آنے والی ویژوئل سوانح عمری کو برطانوی پبلشر اینڈ ایونٹ کمپنی ’فیڈون‘ نے شائع کرکے آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جب کہ اسے رواں ماہ کے آخر تک عام دکانوں پر بھی پیش کردیا جائے گا۔

ریانا نے اپنی ویژوئل آٹوبائیوگرافی کا نام ’دی ریانا بک‘ رکھا ہے جس میں گلوکارہ کی نایاب ایک ہزار تصاویر دی گئی ہیں۔

کتاب کا سستا ترین ایڈیشن 131 امریکی ڈالر کا ہے—فوٹو: فیڈون
کتاب کا سستا ترین ایڈیشن 131 امریکی ڈالر کا ہے—فوٹو: فیڈون

500 سے زائد صفحات پر مشتمل اس منفرد کتاب کو چار مختلف سائز میں شائع کیا گیا ہے اور ایک سائز کی تو محض 10 کتابیں شائع کی گئیں تھیں جو اشاعت سے پہلے ہی فروخت ہوگئیں۔

ریانا نے اپنی کتاب سے متعلق اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر بھی مداحوں کو بتایا جب کہ کتاب کی آن لائن ویب سائٹ پر بھی کتاب سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

ریانا کی سوانح عمری کے سب سے سستے ایڈیشن کی قیمت 131 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور اس میں انتہائی چھوٹے سائز کی تصاویر دی گئی ہیں۔

کتاب کے دوسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر اور پاکستانی 24 ہزار روپے زائد رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ریانا کی کتاب کے تیسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 8 لاکھ کے قریب رکھی گئی ہے، اس ایڈیشن میں تصاویر کو اچھی کوالٹی اور بڑے سائز میں دیا گیا ہے۔

دوسرے سستے ترین ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے —فوٹو: فیڈون
دوسرے سستے ترین ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے —فوٹو: فیڈون

ریانا کی کتاب کے سب سے مہنگے ایڈیشن کی محض 10 کاپیاں شائع کی گئی تھیں اور وہ تمام کی تمام فروخت ہوگئیں اور ان کی قیمت تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔

اس کتاب میں ریانا کی ایک ہزار نایاب تصاویر کی انتہائی اعلیٰ کوالٹی میں دیا گیا تھا۔

اس ایڈیشن میں موجود تصاویر 42 انچ طویل اور 40 انچ وسیع تھیں اور اس ایڈیشن کی تمام کاپیاں گلوکارہ کے خاص مداحوں کی جانب سے دیے گئے خصوصی آرڈر کے تحت بنائی گئی تھیں۔

ایک ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: فیڈون
ایک ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: فیڈون

اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کی سوانح عمری کے چاروں ایڈیشن میں ایک جیسی ہی تصاویر دی گئی ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کے مہنگے ترین ایڈیشن میں ریانا کی انتہائی خاص مواقع پر لی گئی ان دیکھی تصاویر بھی دی گئی ہوں گی۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی سوانح عمری کی پرومو ویڈیو سے معلوم ہوا ہے کہ کتاب میں گلوکارہ کی نیم عریاں، بولڈ اور خاص مواقع پر لی گئی تصاویر شامل ہوں گی۔

مہنگے ترین ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی تھی جو فروخت ہوچکا—فوٹو: فیڈون
مہنگے ترین ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی تھی جو فروخت ہوچکا—فوٹو: فیڈون

ویژوئل سوانح عمری میں گلوکارہ کے بچپن، ان کی جانب سے کیریئر کے آغاز کرنے، ان کی جانب سے انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کرنے اور ان کی جانب سے فیشن واکس میں کی جانے والی کیٹ واک کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی شامل ہیں۔

سوانح عمری میں گلوکارہ کی نجی ملاقاتوں کی چند اہم ترین تصاویر بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں