سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سیاحتی ویزا جاری کیے جانے کے 10 روز میں 24 ہزار سیاح عرب ریاست پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اپنی معیشت کا انحصار تیل سے ہٹا کر سیاحت کی جانب لانے کے لیے گزشتہ ماہ 27 ستمبر سے ابتدائی مرحلے میں دنیا کے 49 ممالک کو آن لائن ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: غیر ملکی نامحرم مرد و خواتین کو ایک ساتھ کمرہ لینے کی اجازت

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے سعودی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ '10 روز میں 24 ہزار غیر ملکی سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر داخل ہوے۔

27 ستمبر تک اسلامی ریاست کی جانب سے صرف مسلمان زائرین، نوکری کے لیے آنے والے غیر ملکیوں اور کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والوں کو ویزا جاری کیا جاتا تھا۔

6 اکتوبر کو سعودی حکومت نے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ساتھ نامحرم شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے آن لائن سیاحتی ویزا کی سہولت متعارف کرادی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نظریہ 2030 اصلاحاتی پروگرام کا اہم جز سیاحت کا فروغ اور عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا تیل سے انحصار سے خاتمہ ہے۔

آن لائن ویزا سہولت حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کے مطابق شمالی امریکا، یورپ و ایشیا کے 49 ممالک آن لائن ویزا کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں