چاروں صوبوں کی روایتی دھن بجانے والا ننھا طبلہ نواز

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019
سوشل میڈیا پر صارفین اس بچے کے ٹیلنٹ کو خوب پسند کررہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
سوشل میڈیا پر صارفین اس بچے کے ٹیلنٹ کو خوب پسند کررہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان میں ٹیلنٹ کی بالکل بھی کمی نہیں ہے، یہاں صرف بڑے ہی نہیں بلکہ بچے بھی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

ایسے ہی ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جو طبلے پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی روایتی دھن بجا کر خوب توجہ حاصل کررہا ہے۔

بچہ ویڈیو کے آخر میں اپنے استاد سے کہتا ہے کہ 'سر جی اب میرے بازو تھک گئے ہیں'۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین اس بچے کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے امید کررہے ہیں کہ یہ خوب آگے جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا بچہ نہیں جس کا طبلہ بجانے کا یہ ٹیلنٹ لوگوں کی توجہ سمیٹ رہا ہو۔

اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ طبلہ ساز کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کی ننھی ننھی انگلیوں سے طبلے پر مہارت کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے تھے۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ موسیقی کے میدان میں پاکستانیوں کو یقیناً کوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔

گزشتہ سال کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پینٹر کی گلوکاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد لوگ اس کے ٹیلنٹ کو سراہانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

عارف نامی اس پینٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے عائمہ بیگ کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں