یاماہا کے 2 الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر

11 اکتوبر 2019
— فوٹو بشکریہ یاماہا
— فوٹو بشکریہ یاماہا

جاپانی کمپنی یاماہا بجلی پر دوڑنے والے اسکوٹر ٹوکیو موٹر شو میں متعارف کرانے والی ہے۔

24 اکتوبر سے شروع ہونے والے موٹر شو میں ای او 1 اور ای او ٹو اسکوٹر پیش کیے جائیں گے جو شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک کے ہجوم سے نکلنے میں مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

ای او 1 میں 125 سی سی پاور انجن کے برابر کی بیٹری دی گئی ہے اور یہ طویل فاصلے پر دوڑانے کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک چارج پر یہ اسکوٹر کتنی فاصلے تک سفر کرسکے گا۔

دوسری جانب ای او 2 میں 50 سی سی انجن کے برابر بیٹری دی گئی ہے اور یہ پرہجوم علاقوں کے لیے زیادہ بہتر قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یاماہا کی جانب سے ایک سائیکل میں متعارف کرائی جارہی ہے جو کہ ناہموار راستوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اس میں بیٹری بھی نصب ہے جو اس کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ اسکوٹر اور سائیکل کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی کیونکہ انہیں فی الحال کانسیپٹ قرار دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ یاماہا
فوٹو بشکریہ یاماہا

تاہم ان کے ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کو جلد پیش کیا جاسکتا ہے۔

یاماہا کی جانب سے ٹوکیو موٹر شو میں ہر سال کچھ نہ کچھ نیا پیش کیا جاتا ہے۔

جیسے 2017 میں انتہائی منفرد قسم کی موٹرسائیکل کا کانسیپٹ ورژن پیش کیا جو دنگ کردینے والا تھا۔

ایم ڈبلیو سی 4 نامی سواری کا اگلا اور پچھلا حصہ موٹرسائیکل کی طرح تھا جبکہ درمیان سے یہ کسی گاڑی کی طرح محسوس ہوتی۔

کمپنی کے مطابق ایم ڈبلیو سی 4 کا سسپنشن سیٹ اپ سفر کا وہ معیار فراہم کرتا ہے جو روایتی موٹرسائیکلوں میں نہیں ملتا۔

تبصرے (0) بند ہیں